روہت شرما بھی ’شاہد آفریدی‘ بننے کے قریب، مگر کیسے؟ آپ بھی جانئے

روہت شرما بھی ’شاہد آفریدی‘ بننے کے قریب، مگر کیسے؟ آپ بھی جانئے
روہت شرما بھی ’شاہد آفریدی‘ بننے کے قریب، مگر کیسے؟ آپ بھی جانئے

  



ناگپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز روہت شرما منفرد کلب میں شاہد آفریدی کو جوائن کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روہت شرما کو تمام فارمیٹس میں اپنے انٹرنیشنل چھکوں کی تعداد 400 تک پہنچانے کیلئے مزید 2 چھکوں کی ضرورت ہے جس کے ساتھ ہی وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔

ان سے قبل یہ اعزاز صرف پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی اور ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کے پاس ہیں جنہوں نے 400 چھکے مار رکھے ہیں۔

اسی طرح بھارت کے ہی کھلاڑی یوزویندرا چھاہل ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے تیسرے بھارتی باﺅلر کا اعزاز حاصل کرنے سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہیں۔

مزید : کھیل