امتحان دینے گئی نوجوان لڑکی کو چچا زاد بھائی سنٹر کے باہر سے ہوٹل لے گیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی شرمناک خبر آگئی
چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں امتحان دینے کیلئے جانے والی نوجوان لڑکی کو اسی کے چچا زاد بھائی نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
ہریانہ کے گرو گرام میں 24 سالہ نوجوان لڑکی امتحان دینے کیلئے آئی تو اس کی ملاقات سنٹر کے باہر اپنے چچا زاد بھائی سے ہوگئی ۔ امتحان اگلے دن تھا اس لیے لڑکا اسے اپنے ساتھ بس اڈے کے پاس ہوٹل میں لے گیا جہاں انہوں نے کمرہ لے لیا۔ متاثرہ لڑکی ملزم لڑکے کو اپنا بھائی سمجھ کر سوگئی لیکن جب رات گہری ہوئی تو جسے وہ بھائی سمجھ رہی تھی ، اس کے اندر کا شیطان جاگ گیا اور اس نے اپنی چچا زاد کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
زیادتی کا واقعہ پیش آنے کے بعد اگلے دن امتحان کے باعث لڑکی نے خاموشی اختیار کرلی ۔ امتحان سے فراغت کے بعد لڑکی اپنے گھر پہنچی تو اس نے سارا واقعہ اپنے اہلخانہ کو بتادیا۔ متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا جس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔