کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے بعد شکیب الحسن کیا کر رہے ہیں؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں

کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے بعد شکیب الحسن کیا کر رہے ہیں؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آ ...
کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے بعد شکیب الحسن کیا کر رہے ہیں؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے معروف آل راﺅنڈر شکیب الحسن نے کرکٹ کے دروازے بند ہونے کے بعد فٹ بال میں دل لگا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن نے گزشتہ روز کورین تارکین کی ٹیم کے خلاف فوٹی ہیگز نامی سائیڈ کی نمائندگی کی، یہ میچ ڈھاکہ میں بنگلہ دیش آرمی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں شکیب کی ٹیم 2-3 سے فاتح رہی۔

واضح رہے کہ بکی کی جانب سے رابطہ کئے جانے کی رپورٹ نہ کرنے کے جرم میں آئی سی سی نے شکیب الحسن پر 2 برس کی پابندی عائد کی ہے تاہم ان میں سے ایک سال کی سزا معطل ہے۔

مزید : کھیل