’آپ بیرون ملک نہ جائیں کیونکہ ۔۔۔‘ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کو کیوں روک دیا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

’آپ بیرون ملک نہ جائیں کیونکہ ۔۔۔‘ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کو کیوں ...
’آپ بیرون ملک نہ جائیں کیونکہ ۔۔۔‘ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کو کیوں روک دیا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مصالحت کار فیصل محمد نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو اپنے والد کے ساتھ بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔

فیصل محمد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کو یہ کہہ کر بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے کہ حکومت جانے والی ہے اس لیے آپ نہ جائیں۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 31 اکتوبر سے اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا ہے، ان کی جانب سے پیر کے روز اپنے کارکنوں میں ایک ہفتے کا راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لمبی منصوبہ بندی کرکے آئے ہیں،جے یو آئی اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے مابین مذاکرات وقفے وقفے سے جاری ہیں لیکن اصل ڈیڈ لاک وزیر اعظم کے استعفیٰ پر ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کا معاملہ ابھی تک کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔ پیر کے روز نیب کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا فیصلہ نہیں ہوسکا ، نیب نے وزارت داخلہ کو اس حوالے سے صوابدیدی اختیار استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا حتمی فیصلہ ہوگا، یہ بھی امکان ہے کہ مریم نواز بھی اپنے والد کے ساتھ یا ان کے بیرون ملک جانے کے بعد لندن پہنچ جائیں گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد