”پلی بارگین کا آپشن استعمال کیاجائے“، نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حصہ بننے سے انکار کردیا

”پلی بارگین کا آپشن استعمال کیاجائے“، نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ...
”پلی بارگین کا آپشن استعمال کیاجائے“، نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حصہ بننے سے انکار کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب افسران نے نواز شریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کاحصہ بننے سے انکار کردیاہے اور کہاہے کہ نواز شریف نے باہر جاناہے تو پلی بارگین کا آپشن استعمال کیاجائے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق نیب افسران نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پر نیب افسران میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔ نیب افسران کا کہناہے کہ نیب نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحصہ نہیں بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے باہر جاناہے تو پلی بارگین کا آپشن استعمال کیا جائے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی