”محمد عامر شروع میں اور وہاب ریاض آخر میں۔۔۔“ مصباح نے ایسا کیوں کہا؟ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

”محمد عامر شروع میں اور وہاب ریاض آخر میں۔۔۔“ مصباح نے ایسا کیوں کہا؟ جان کر ...
”محمد عامر شروع میں اور وہاب ریاض آخر میں۔۔۔“ مصباح نے ایسا کیوں کہا؟ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

  



کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے محمد عامر اور وہاب ریاض مزید محنت کریں کیونکہ ان سے سب کو میچ وننگ کارکردگی کی توقع ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر محمد عامر شروع میں وکٹ لیں اور پھر آخری اوورز میں وہاب ریاض کا زبردست سپیل ٹیم کو میچ میں کامیابی دلاسکتا ہے، ورلڈ ٹی 20 سے پہلے ہمیں بنگلہ دیش، انگلینڈ اور دوسری ٹیموں کے ساتھ کھیلنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس خود کو مضبوط اور میچ ونر بنانے کا بہترین وقت ہے، ان دونوں سینئرز کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا تاکہ وہ دوبارہ سے میچ ونز کھیل پیش کرسکیں۔

مزید : کھیل