عمران خان نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں، ارشاد بھٹی کا دعویٰ

عمران خان نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں، ارشاد ...
عمران خان نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں، ارشاد بھٹی کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی تک پوری طرح نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ان کو علاج کیلئے باہر بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں عمران خان ابھی تک کنفیوژن کا شکار ہیں اور ان کو باہر بھجوانے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام وزیر وں اورمشیروں نے عمران خان کو پیغام بھجوایا ہے کہ اگر نواز شریف کو باہر بھیجاگیا تو پھر آپ اپنی وزارتیں اپنے پاس ہی رکھیں ۔

ارشاد بھٹی کا کہناتھا کہ کل کابینہ کا اجلاس بڑا ہنگامہ خیز ثابت ہوسکتا ہے ۔ وزراءکا کہناہے کہ ہم کل اس حوالے سے کھل کر مخالفت کریں گے ، اگر نواز شریف کوباہر بھجواناہے تو پھر تمام قیدیوں کو ملک سے باہر علاج کروانے کی اجازت دی جائے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد