بابری مسجد کیس کا فیصلہ ،بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس بھی نا انصافی کے خلاف بول پڑے

بابری مسجد کیس کا فیصلہ ،بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس بھی نا انصافی کے ...
بابری مسجد کیس کا فیصلہ ،بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس بھی نا انصافی کے خلاف بول پڑے

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ بھارت میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ چل رہا ہے،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے صاف ظاہر ہے کہ جارحیت کی حمایت کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایودھیا کیس کا فیصلہ کرکے خطرناک رجحان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایودھیا کیس کے فیصلے کا شمار تاریخ کے کم تر فیصلوں میں ہوگا۔سابق جج نے کہا کہ 500 سال پہلے مندر گرا کر مسجد تعمیر کرنے کی بات احمقانہ ہے، ایسی باتیں کچھ لوگوں کے سیاسی ایجنڈے کو تقویت دینے کے لیے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی