مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے انتہائی خدشات کا اظہار کردیا

مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے انتہائی خدشات کا اظہار کردیا
مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے انتہائی خدشات کا اظہار کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نواز شریف کی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی جارہی ہے ،ان کو ایئر ایمبو لینس کے ذریعے باہر لے جایا جائے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگز یب نے کہاہے کہ سرکاری بورڈ نے تجویز کیا تھا کہ نواز شریف کو علاج کیلئے باہر لے کر جایا جائے ، صوبائی وزیر صحت نے جوخودبھی ایک ڈاکٹر ہیں رپورٹ پڑھ کر سنائی ہے کہ نواز شریف کو ملک سے باہر علاج کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی سارا دن یہ بات ہوتی رہی کہ نواز شریف کی بڑی تشویشناک حالت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے لئے نواز شریف کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ، ایسے میں اس معاملے پر نہ ہماری طرف سے اور نہ حکومت کی طرف سے کوئی سیاست ہونی چاہئے ۔ ان کاکہناتھا کہ آج بھی کچھ وزراءکی طرف سے ایسے بیانات آئے ہیں جن کی میں مذمت کرتی ہوں لیکن ہم ایسے وقت میں کوئی سیاست نہیں کرناچاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوائر ایمبو لینس کے ذریعے بیرون ملک لے جایا جائے گاکیونکہ کمرشل فلائٹ کے ذریعے وہ سفر نہیں کرسکتے ۔ نواز شریف کی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی جارہی ہے ۔

مزید : قومی