آزادی مارچ کے کنٹینر پر کھڑے ہو کر منظور مینگل کی عمران خان کی حمایت کرنے والے مولانا طارق جمیل کو گالیاں، ساتھی علماءہنستے رہے

آزادی مارچ کے کنٹینر پر کھڑے ہو کر منظور مینگل کی عمران خان کی حمایت کرنے ...
آزادی مارچ کے کنٹینر پر کھڑے ہو کر منظور مینگل کی عمران خان کی حمایت کرنے والے مولانا طارق جمیل کو گالیاں، ساتھی علماءہنستے رہے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مولانا منظور مینگل ایک بار پھر مولانا طارق جمیل کو گالیاں دینے کے بعد تنازعے کی زد میں آگئے ہیں۔

مولانا منظور مینگل نے آزادی مارچ کے کنٹینر پر کھڑے ہو کر دھرنے کے شرکاءسے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے عمران خان کی حمایت کرنے پر مولانا طارق جمیل کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں گالیاں بھی دیں۔ جب مولانا منظور مینگل اپنی تقریر کر رہے تھے تو اس دوران کنٹینر پر ارد گرد کھڑے علماءکرام ان کی گفتگو سے انتہائی لطف اندوز ہوتے اور ہنستے ہوئے نظر آئے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی مولانا منظور مینگل اپنی غیر اخلاقی مثالوں کی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہ چکے ہیں ۔ کچھ عرصہ پہلے ان کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی تھیں جس میں وہ اپنے طالبعلموں کو قابل اعتراض مثالوں کا سہارا لے کر سبق پڑھاتے ہوئے نظر آئے تھے۔

’’ مولانا منظور مینگل کا خطاب سنیں ‘‘

مزید : علاقائی /اسلام آباد