”اگرنواز شریف کے ساتھ یہ کام ہوجاتا ہے تو حکومت کو ذمہ داری لینی چاہئے“،مظہر عباس نے واضح کردیا

”اگرنواز شریف کے ساتھ یہ کام ہوجاتا ہے تو حکومت کو ذمہ داری لینی ...
”اگرنواز شریف کے ساتھ یہ کام ہوجاتا ہے تو حکومت کو ذمہ داری لینی چاہئے“،مظہر عباس نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ اگر حکومت نواز شریف کوعلاج کیلئے باہر نہیں بھیجتی اورنواز شریف کوکچھ ہوجاتاہے تو پھر حکومت کو اس کی ذمہ داری بھی لینی چاہئے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ تحریک انصاف نواز شریف کی بیماری کا اپنے اوپر خواہ مخواہ بوجھ کیوں لے رہی ہے ؟ حکومت کی کنفیوژن اس معاملے میں غیر ضروری ہے کیونکہ نواز شریف کے معاملے میں تحریک انصاف جو اہداف حاصل کرنا چاہتی تھی ، وہ حاصل کرلئے گئے ہیں۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نواز شریف کوعلاج کیلئے باہر نہیں بھیجتی اور نواز شریف کوکچھ ہوجاتاہے تو پھر حکومت کو ذمہ داری بھی لینی چاہئے کہ یہ ہمارے باہر نہ بھیجنے کی وجہ سے ہواہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد