فیس بک پر دوستی کے بعد نوجوان کی لڑکی کے ساتھ زیادتی

فیس بک پر دوستی کے بعد نوجوان کی لڑکی کے ساتھ زیادتی
فیس بک پر دوستی کے بعد نوجوان کی لڑکی کے ساتھ زیادتی

  



رائے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فیس بک پر دوستی کے بعد نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے ضلع بلاس پور میں باغیچہ کے علاقے سے ایک نوجوان امن تیواری سی ایس ایس کی تیاری کرنے کیلئے آیا۔ یہاں اس نے ایک لڑکی کے ساتھ فیس بک پر دوستی کی اور اسے شادی کا جھانسہ دے کر 2 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

جب لڑکی نے شادی کیلئے دباﺅ ڈالا تو لڑکے نے شادی سے انکار کردیا جس پر متاثرہ لڑکی نے پولیس سے رجوع کرلیا۔کوتوالی تھانے کی پولیس نے لڑکی کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم امن تیواری کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف