”اگر نواز شریف بیرون ملک جاتے ہیں تو ۔۔۔“وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے موقف پیش کردیا

”اگر نواز شریف بیرون ملک جاتے ہیں تو ۔۔۔“وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ...
”اگر نواز شریف بیرون ملک جاتے ہیں تو ۔۔۔“وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے موقف پیش کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف بیرون ملک جاتے ہیں تو نئی مثال قائم ہوگی کیونکہ پہلے کوئی مثال نہیں کہ سزا یافتہ شخص کو بیرون ملک بھیجا گیا ہو ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کے خلاف کرپشن کاکوئی کیس نہیں تھا، پرویز مشرف پیپلزپارٹی اورن لیگ دورمیں بیرون ملک گئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیماری کی وجہ سے ضمانت ملی ،میرے خیال میں یہ حکومت سے زیادہ عدالتی معاملہ ہے ،ابھی معاملہ کابینہ میں نہیں آیا ،اگر آیا تو رائے دیں گے ۔

مزید : قومی