شائستہ پرویز ملک نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

شائستہ پرویز ملک نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے متعلق ...
شائستہ پرویز ملک نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما شائستہ پرویز ملک نے کہاہے کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، اس وقت پارلیمان کے اندر لوگوں میں ایک بے چینی اور اضطراب ہے جبکہ ہم آہنگی کابھی فقدان ہے ۔

شائستہ پرویز ملک کا کہناتھا کہ حکومت نے ابھی تک اپوزیشن کی طرف ہاتھ نہیں بڑھایا جب بھی بات کرتے ہیں توچور چور کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی عدم سپیکر کیخلاف جو تحریک عدم اعتماد آئی ہے تو سیاست میں دومنٹ لگتے ہیں، جتنی بے توقیری اس وقت اسمبلیوں کی ہورہی ہے ، اتنی بے توقیر ی کبھی نہیں دیکھی تھی ۔ حکومت اپنے دن پورے کررہی ہے اور ان کے دن پورے ہوچکے ہیں ۔

مزید : قومی