جمعیت علماءاسلام کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے لیے امام کعبہ نے تحفہ بھجوا دیا

جمعیت علماءاسلام کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے لیے امام کعبہ نے تحفہ بھجوا ...
جمعیت علماءاسلام کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے لیے امام کعبہ نے تحفہ بھجوا دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمااسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کے رضاکاروں کے لیے امام کعبہ نے غلاف کعبہ کا ایک حصہ بھجوایا ہے۔انصارالاسلام کے رضاکاروں کے لیے تحفہ امام کعبہ فضیلت الشیخ عبد الرحمٰن السدیس کی جانب سے جمعیت علمااسلام سعودی عرب کے رہنما عبدالسبحان کے توسط سے بھیجا گیا ہے۔امام کعبہ کی جانب سے بھیجے گئے غلاف کعبہ کے حصے کی انصارالاسلام کے رضاکاروں نے آزادی مارچ دھرنے میں شریک لوگوں کو زیارت بھی کروائی۔

مزید : قومی