حکومت کمزور اور اپوزیشن مضبوط ہورہی ہے ، ڈاکٹر شاہد ہ کا دعویٰ

حکومت کمزور اور اپوزیشن مضبوط ہورہی ہے ، ڈاکٹر شاہد ہ کا دعویٰ
حکومت کمزور اور اپوزیشن مضبوط ہورہی ہے ، ڈاکٹر شاہد ہ کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کی رہنما ڈاکٹر شاہدہ اختر علی نے کہاہے کہ حکومت کمزور اور اپوزیشن مضبوط ہورہی ہے ، قانون سازی کے وقت ضروری نہیں ہوتا کہ نمبر پورے ہوجائیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہدہ اختر علی نے کہا کہ حکومت کمزور ہورہی ہے جب بھی قانون سازی ہوتی ہے۔ یہ ضروری نہیں ہوتا کہ نمبر پورے ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں آٹھ آرڈیننس آتے ہیں اور ایک ہی دن میں پاس ہوجاتے ہیں تو کیا یہ المیہ نہیں ہے ؟

شاہدہ اختر علی نے کہا کہ اس معاملے پر بحث ہونی چاہئے تھی ، ایک مکمل قانون لیکر آئیں اور اسمبلی میں اس پر بحث ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کمزور اور اپوزیشن مضبوط ہورہی ہے ۔

مزید : قومی