”نواز شریف کا معاملہ ڈیل یا این آر او کا نہیں بلکہ یہ۔۔۔“، وفاقی وزیر نے وضاحت کردی

”نواز شریف کا معاملہ ڈیل یا این آر او کا نہیں بلکہ یہ۔۔۔“، وفاقی وزیر نے ...
”نواز شریف کا معاملہ ڈیل یا این آر او کا نہیں بلکہ یہ۔۔۔“، وفاقی وزیر نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہاہے کہ نوازشریف کا معاملہ ڈیل یا این آر اونہیں ہے ، یہ معاملہ ایک بیمار سیاسی شخصیت کاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے زبیدہ جلال نے کہا کہ حکومت بنے14ماہ گزر گئے ہیں اور اب ملک تھوڑا سا مستحکم ہوگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عوام کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں اورابھی بہت سے اٹھانا باقی ہیں ۔

زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ بہت سی باتوں میں حکومت کواپوزیشن کی ضرورت پڑے گی اورضرورت ہے ، رہنماﺅں کواپنے ووٹرز کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا معاملہ ڈیل یا این آر اونہیں ہے ، یہ معاملہ ایک بیمار سیاسی شخصیت کاہے ۔

مزید : قومی