پولیس کا جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ، حساس ادارے کے اہلکار سمیت 3 مرد اور 2 خواتین قابل اعتراض حالت میں گرفتار

پولیس کا جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ، حساس ادارے کے اہلکار سمیت 3 مرد اور 2 ...
پولیس کا جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ، حساس ادارے کے اہلکار سمیت 3 مرد اور 2 خواتین قابل اعتراض حالت میں گرفتار

  



پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے جسم فروشی کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر قابل اعتراض حالت میں موجود حساس ادارے کے اہلکار سمیت 3 مردوں اور 2 خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع نالندہ کے تھانہ بہار کے محلہ نئی سرائے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ مذکورہ مکان میں جسم فروشی کا دھندہ چلایا جارہا تھا جس کی وجہ سے علاقہ مکین پریشان تھے ، جب وہ مکان مالک سے اس بارے میں شکایت کرتے تو غنڈوں کے ذریعے مار پیٹ کی جاتی تھی۔

علاقہ مکینوں کی شکایت پر ایس پی نلیش کمار کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا اور قابل اعتراض حالت میں موجود 3 مردوں اور 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) سے ہے۔

مزید : جرم و انصاف