مقبوضہ کشمیر میں گھروں میں قبریں کھود کر بچوں کودفنایاجارہا، حافظ حمد اللہ

مقبوضہ کشمیر میں گھروں میں قبریں کھود کر بچوں کودفنایاجارہا، حافظ حمد اللہ
مقبوضہ کشمیر میں گھروں میں قبریں کھود کر بچوں کودفنایاجارہا، حافظ حمد اللہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کے رہنماحافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ کرتار پور پر ہم خوشیاں منا رہے ہیں اوربھنگڑے ڈال رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں گھروں میں قبریں کھود کر بچوں کودفنایاجارہاہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے حافد حمد اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے میں جے یو آئی خوش ہے ، نواز شریف کو بیماری کی وجہ سے باہر بھیجا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہاہے کہ ایل او سی پر ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں لیکن کرتار پور پر ہم خوشیاں منا رہے ہیں اوربھنگڑے ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گھروں میں قبریں کھود کر بچوں کودفنایا جارہاہے ، مقبوضہ کشمیر تین ماہ سے جیل بناہواہے ۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کا فیصلہ آیاہے لیکن اس پر ابھی تک وزیراعظم کا کوئی بیان نہیں آیا ، بھارتی انتخابات میں یہ مودی کی کامیابی کے لئے دعائیں کرتے تھے ، چھ ماہ پہلے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے مسئلے کاحل یہ ہے کہ کشمیر کوتین حصوں میں تقسیم کردیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ یوم اقبال کے موقع پر سرکاری سطح پر کسی تقریب کا انعقاد نہیں کیاگیا بلکہ کرتا رپورمیں سری اکال کے نعرے لگائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمرا یو ب نے ہمیشہ لوٹا کریسی کی ہے ۔

مزید : قومی