وفاقی وزیر عمر ایوب نے حافظ حمد اللہ پر غداری کا الزام لگادیا

وفاقی وزیر عمر ایوب نے حافظ حمد اللہ پر غداری کا الزام لگادیا
وفاقی وزیر عمر ایوب نے حافظ حمد اللہ پر غداری کا الزام لگادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہاہے کہ جے یو آئی ف مودی کے ایجنڈے پر کھیل رہی ہے،جمعیت علمائے اسلام ہند مودی کے ساتھ ہے ، حافظ حمد اللہ غدار ہیں ، ان کے پاس پاسپورٹ افغانستان کاہے اور شہریت پاکستان کی لی ہوئی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ نواز شریف کو باہربھیجنے کے معاملے میں حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ، یہ عدالت کا معاملہ ہے اور عدالت نے ہی نواز شریف کو بیل دی ہے اور یہ ضمانت طبی بنیادوں پر دی گئی ہے ۔عمرایوب خان نے کہا کہ حافظ حمد اللہ غدار ہیں ، ان کے پاس پاسپورٹ افغانستان کاہے اور شہریت پاکستان کی لی ہوئی ہے، ان کی شہریت کا کیس عدالت میں لگا ہواہے ۔

عمر ایو ب کا کہنا تھا کہ حافظ حمد اللہ کوپاکستان کی سیاست پر بات نہیں کرنی چاہئے جب تک یہ کیس جیت نہیں جاتے ، اگر یہ کیس جیت جاتے ہیں تو پھر پاکستان کی سیاست پر بات کریں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف مودی کے ایجنڈے پر کھیل رہی ہے ۔جمعیت علمائے اسلام ہند مودی کے ساتھ ہے ۔

مزید : قومی