کیا نواز شریف کو سزائیں کسی دباﺅ کے تحت سنائی گئیں ؟ جاوید لطیف نے سوال اٹھادیا

کیا نواز شریف کو سزائیں کسی دباﺅ کے تحت سنائی گئیں ؟ جاوید لطیف نے سوال ...
کیا نواز شریف کو سزائیں کسی دباﺅ کے تحت سنائی گئیں ؟ جاوید لطیف نے سوال اٹھادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ دھرنے کے پریشر کی وجہ سے نوازشریف کو ریلیف ملاہے تو پھر اس سے پہلے جو نواز شریف کو سزائیں ملی ہیں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے تو کیا وہ بھی کسی دباﺅ کی وجہ سے تھا؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہاکہ نواز شریف کو بیل طبی بنیادو ں پر ملی ہے ۔ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں تھے جب ان کو نیب کی حراست میں لایا گیا تو ان کی طبیعت اتنی کیوں بگڑ گئی؟

جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ جے یو آئی کے دھرنے کے پریشر کی وجہ سے نوازشریف کو ریلیف ملاہے تو پھر ہم کویہ کہنے کی اجازت دی جائے کہ اس سے پہلے جو نواز شریف کو سزائیں ملی ہیں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے تو کیا وہ بھی کسی دباﺅ کی وجہ سے تھا؟

مزید : قومی