آئین سے دور جائیں گے تو تصادم ہوگا ، مولانا فضل الرحمان

آئین سے دور جائیں گے تو تصادم ہوگا ، مولانا فضل الرحمان
آئین سے دور جائیں گے تو تصادم ہوگا ، مولانا فضل الرحمان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آئین سے دور جائیں گے تو تصادم ہوگا ، اربوں روپے کے فنڈز کاحساب الیکشن کمیشن کونہیں دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اربوں روپے فنڈزکاحساب الیکشن کمیشن کونہیں دیاگیا۔ ایسے لوگوں کاملک پرمسلط ہوناعذاب الہٰی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ملک افراتفری کاشکارہے،مہنگائی سے ہرطبقہ پریشان ہے۔ مظاہرین کے مطالبے پرلبنان کے وزیراعظم مستعفی ہوئے۔یہ کہتے تھے اگر15 ہزارلوگ" گوعمران گو"کانعرہ لگائیں تومستعفی ہوجاوں گا۔آئین سے دورجائیں گے توتصادم ہوگا۔ کوئی بھی موجودہ حکومت پراعتمادکرنے کوتیارنہیں ہے ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پاکستان کوآئی ایم ایف،ورلڈبینک کاغلام بنادیاگیا، آج ہمارابجٹ آئی ایم ایف تیارکرتاہے۔پاکستانی معیشت کوبین الاقوامی دباوسے نکالناچاہتے ہیں، دوسروں کو چور کہنا آسان ہے ،وسروں کو چور کہتے کہتے خود چور نکل آئے، ہم نے آئین ،جمہوریت اوراصولوں کی جنگ لڑنی ہے، ہم قانون اورآئین کے اندررہتے ہوئے اپنی جنگ لڑیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی