پلان بی آئے گا تو حکومت کے اوسان خطا ہوجائیں گے، اکرم درانی کی وارننگ

پلان بی آئے گا تو حکومت کے اوسان خطا ہوجائیں گے، اکرم درانی کی وارننگ
پلان بی آئے گا تو حکومت کے اوسان خطا ہوجائیں گے، اکرم درانی کی وارننگ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے کہاہے کہ پلان بی آئے گا تو حکومت کے اوسان خطا ہوجائیں گے ، حکومت ایک طرف مذاکراتی کمیٹی ہماری طرف بھیج رہی ہے تودوسری طرف پرویز خٹک کچھ اور کہہ رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ پلان بی آئے گا تو حکومت کے اوسان خطا ہوجائیں گے ، حکومت ایک طرف مذاکراتی کمیٹی ہماری طرف بھیج رہی ہے تودوسری طرف پرویز خٹک کچھ اور کہہ رہے ہیں۔

اکرم خان درانی کا کہناتھا کہ پلان بی کے تحت اسلام آباد میں دھرنا بھی رہے گا اور شاہراہیں بھی بند ہونگی ۔اکرم درانی کا کہنا تھا کہ حکومت یوٹرن لیتی رہتی ہے اوراب بھی یہ یوٹرن لیں گے اور ہمارامطالبہ پورا ہوجائے گا۔

مزید : قومی