12 ربیع الاول کے جلوس میں برقع پہن کر خواتین کو چھیڑنے والا نوجوان پکڑا گیا

12 ربیع الاول کے جلوس میں برقع پہن کر خواتین کو چھیڑنے والا نوجوان پکڑا گیا
12 ربیع الاول کے جلوس میں برقع پہن کر خواتین کو چھیڑنے والا نوجوان پکڑا گیا

  



حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جشن میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں برقع پہن کر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق فوارہ چوک میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے روضہ رسول ﷺ کی شبیہہ بنائی گئی تھی جس کو دیکھنے کیلئے لوگ آرہے تھے۔ اس دوران محلہ بہاول پورہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان ذیشان اعوان برقع پہن کر خواتین والے حصے میں گھس گیا اور ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔

ملزم نوجوان کی فحش حرکات کا سلسلہ جاری رہا تو ایک خاتون کو اس پر شک ہوگیا اور اس نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے خلاف نازیبا حرکات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تلاشی کے دوران نوجوان کے قبضے سے خواتین کا زیر جامہ اور 2 گیندیں بھی برآمد ہوئیں۔ ملزم نے اپنی شناخت کو زنانہ ظاہر کرنے کیلئے لیڈیز چپل اور سیاہ شلوار بھی پہن رکھی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /حافظ آباد