نواز شریف کو کچھ ہوتا توحکومت ختم ہوجاتی ، محسن رانجھا

نواز شریف کو کچھ ہوتا توحکومت ختم ہوجاتی ، محسن رانجھا
نواز شریف کو کچھ ہوتا توحکومت ختم ہوجاتی ، محسن رانجھا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا نے کہاہے کہ نواز شریف کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہے ، اگر نواز شریف کوکچھ ہوجاتا تو حکومت ہی ختم ہوجانی تھی۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے محسن رانجھا نے کہا کہ حکومت کا ہم پر کوئی احسان نہیں ہے کہ نواز شریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک جانے دیاجارہا ہے ، نواز شریف کو جس حال میں کرکے نکالا گیاہے ، اس کی ذمہ دار بھی حکومت ہے ۔

محسن رانجھا کا کہنا تھا کہ حکومت کو جب نواز شریف کی اصل حالت کا پتہ چلا تو حکومت کوجان کے لالے پڑے گئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہے ، اگر نواز شریف کوکچھ ہوجاتا تو حکومت ہی ختم ہوجانی تھی۔

مزید : قومی