ڈیرہ اسماعیل خان: رکشہ نہر میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: رکشہ نہر میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان: رکشہ نہر میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق

  

ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز رفتار رکشہ نہر میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق رکشے میں 28 افراد سوار تھے جو شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ تیز رفتار چنک چی لوڈر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں گر گیا۔

ریسکیو آفیسر فضل منان کے مطابق رکشہ نہر میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ڈوبنے والے 6 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -