باچا خان ایئرپورٹ پر اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

باچا خان ایئرپورٹ پر اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کردی
باچا خان ایئرپورٹ پر اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہلکار نے مسافر کو رقم اور بیگ لوٹا کر ایمانداری کی مثال قائم کردی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر مامور پورٹر نے مسافر کی رقم اور بیگ لوٹا کر فرض شناسی کی مثال قائم کردی۔باچا خان ایئرپورٹ پر غیرملکی پرواز سے پشاور آنے والا مسافر انٹرنیشنل لاؤنج میں ٹرالی بیگ بھول گیا تھا، بیگ میں لیپ ٹاپ، موبائل فون سمیت غیرملکی اور پاکستانی کرنسی موجود تھی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے پورٹر نے بیگ ایئرپورٹ انتظامیہ ڈی ایف او کے حوالے کیا، بیگ میں 10 ہزار درہم موجود تھے، سی اے اے انتظامیہ نے رقم اور سامان مسافر کے حوالے کردیا۔