"وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر کا کشمیر بچاؤ مہم چلانے کافیصلہ"

"وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر کا کشمیر بچاؤ مہم چلانے کافیصلہ"

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر پر مشکل وقت ہے ، اسے تقسیم کیا جارہا ہے، آج سے میں کشمیر بچاؤ مہم کا آغاز کررہا ہوں۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی کےلئے ارادے کی پختگی اور نیک نیتی ضروری ہے ۔ ریاست جموں وکشمیر پر یہ مشکل وقت ہے ،اسے تقسیم کیا جارہا ہے ،کشمیر بچاﺅ مہم کا آغا زکررہا ہوں۔جب تک آزاد جموں وکشمیر موجود ہے تو کوئی طاقت مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں کر سکتی ، ہم نہیں ہوں گے کل نئی نسل ہوگی لیکن مسئلہ کشمیر اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔کشمیر بچاؤ تحریک میں ایک کارکن کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ 

راجہ فاروق حیدر کاکہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے تشخص، ریاست کی یکجہتی اور تحریک آزاد ی کشمیر کی کامیابی کےلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرینگے ۔ ریاست جموں وکشمیر کے چپے چپے پر شہداءکا خون ہے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -