ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج کسی طرف سے کوئی اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔ اور جس مسئلے کا شکار میں ان شاءاللہ اس کا حل مل جائے گا، لیکن روحانی طور پر ابھی کمزور رہے ،ادھر توجہ ضرور دیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صورتحال بدستور آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ بالکل پریشان نہ ہوں میرے اللہ نے چاہا تو آپ کے ساتھ اچھا ہی ہوگا اور آج ملنے والے فائدے یا خبر سے اندازہ لگا لیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو جس حوالے سے فکر ہے۔ اس کو دل سے نکال دیں۔ کسی بھی قسم کا بحکم اللہ کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سب ٹھیک ہے۔ اللہ نے چاہا تو آج شام تک صورت حال بالکل واضح ہو جائے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ ہمت نہیں کرتے کوئی قدم بھی اٹھانے سے ڈرتے ہیں۔ حالانکہ سب اچھا ہے۔ آپ بالکل فکر نہ کریں اور اپنے کام پر توجہ دیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو سب کچھ آپ کے حق میں ہی رہے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان دنوں آپ کے لئے مشکلات بڑھ رہی ہیں آپ صدقہ کیوں نہیں دیتے اور سچے دل سے توبہ کریں تاکہ کسی جگہ کوئی مسئلہ ہے بھی تو وہ توبہ سے حل ہو جائے۔ صدقہ دینا ضروری ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو جس بات کا خوف ہے۔ اب اس کو دل سے نکال بھی دیں۔ اللہ نے چاہا تو آپ کی کوئی مشکل باقی نہیں رہے گی۔ آپ اصل میں ہر بات پر ٹینشن لے لیتے ہیں جو وجہ پریشانی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک عارضی فائدہ ہو سکتا ہے۔ وارثتی امور میں ابھی کشیدگی کی فضا موجود ہے۔ پوری طرح چوکنا رہیں اور جن لوگوں نے نیا کام شروع کرنا ہے وہ ابھی انتظار کرلیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اللہ بہت بڑا ہے۔ وہ ان شاءاللہ پردہ غیب سے مشکلات کے حل کا کوئی راستہ ضرور نکال دے گا۔ آج ضرورت ہے آپ کے واپس لوٹنے کی اس کی طرف۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
مالی طور پر کوئی اچھی خبر ہے۔ جن کا کافی عرصے سے کوئی سلسلہ نہیں بن رہا تھا۔ حیران کن بہتری حاصل کر سکتے ہیں۔ آج آپ کی ایک پرانی مراد بھی پوری ہو سکتی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لوگوں نے آپ کے لئے مشکلات کھڑی کی ہیں۔ وہ خود اس میں آ سکتے ہیں اور عزت دینے والا میرا اللہ ہے سارا زمانہ بھی خلاف ہو جائے تب بھی کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کچھ عارضی رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ لیکن مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کل کامیاب ہو جائیں گے۔ اس وقت تو صحت کے حوالے سے قدرے ٹینشن محسوس بھی ہو رہی ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی تبدیلی کے بارے میں برسوں سے انتظار میں تھے۔ ان کی دلی مراد اب پوری ہونے کے قریب ہے۔ آج آپ کو ایک اہم مسئلے میں اس کا حل ملنے کی امید بھی ہے۔