میرے لئے کوئی اداکار فیورٹ  نہیں ہے، صباء حمید

  میرے لئے کوئی اداکار فیورٹ  نہیں ہے، صباء حمید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ صباء حمیدنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے لئے کوئی اداکار فیورٹ نہیں بلکہ وہ تمام سینئر اداکار پسند ہیں جنہوں نے اچھا کام کرنے کے ساتھ اپنے جونیئرز کا ہاتھ پکڑ کر ان کی رہنمائی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں پر کبھی اپنی مرضی مسلط نہیں کی اور میرا دوسرے والدین کو بھی مشورہ ہے کہ وہ بچوں کو ان کی خواہش کے مطابق ان کو ان کی مرضی کے مطابق شعبے میں جانے کی اجازت دیں۔صباء حمیدنے کہا ہے کہ فنکار کو اپنے فن کے ذریعے شناخت بنانی چاہیے اور میں اسی کی قائل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو انٹرویو نہ دینے کی وجہ سے میرے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ میں مغرور ہوں حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے اور میں میڈیا کا دل سے احترام کرتی ہوں۔
کیونکہ مجھے میڈیا نے بھرپور سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سنجیدہ کردار زیادہ دیئے جاتے ہیں مگر میری خواہش ہے کہ مجھے کامیڈی کردار بھی ملے۔

مزید :

کلچر -