آصف ہاشمی کیس میں بریت کی درخواست پر نیب سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے خلاف غیرقانونی سرمایہ کاری اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے کیس میں بریت کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیاہے،عدالت نے آصف ہاشمی سمیت دیگرملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم بھی دیاہے،نیب پراسیکیوٹر حارث قریشی عدالت میں پیش،ملزم آصف ہاشمی سمیت ضمانت پر رہا ہونے والے دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
،نیب نے شریک ملزم جنید احمد کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کروا رکھا ہے،آصف ہاشمی سمیت دیگر ملزمان پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری اور اربوں روپے کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا الزام ہیآصف ہاشمی پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے۔