صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں کی شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، 40موٹر سائیکل، 3کاریں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکو اور چور راج قائم، 24 گھنٹوں کے دوران 40 موٹر سائیکلیں 3 کاریں چوری جبکہ دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقے میں نامعلوم چور نقب زنی کے دوران الماس کے گھر میں گھس کر الماریوں کے تالے توڑ کر8 لاکھ پندرہ ہزار مالیت کے طلائی زیورات موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا ء چوری کر کے فرار ہو گئے، ٹاؤن شپ کے علاقے میں جاوید اقبال کے گھر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 16 لاکھ پانچ ہزار روپیہ مالیت کی نقدی لیپ ٹاپ، موباّئل فون طلائی زیورات اور الیکٹرونکس کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے کوٹ لکھپت کے علاقے میں مسلح ڈاکو جنید کی دکان میں گھس کر ایک لاکھ 15 ہزار نقدی اور موبائل فون، برکی کے علاقے میں ڈاکو امین کی دکان سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے شالیمار کے علاقے میں مسلح ڈاکو مقبول احمد سے گن پوائنٹ پر2 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون,اسلام پورہ کے علاقے میں مسلح ڈاکویونس سے 1لاکھ 29 ہزار روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات اور موبائل فون,بادامی باغ کے علاقے میں ڈاکو فرحان سے 13 ہزار چھ سو روپے نقدی اور موبائل فون, ساندہ کے علاقے میں سہیل خان سے گن پوائنٹ پر چالیس ہزار نو سو روپے نقدی،سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکو حاجی نذرسے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ ساٹھ ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات،ڈیفنس سی میں نفیس سے ڈاکو 39 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، گڑھی شاہو کے علاقے میں ڈاکو حمزہ سے پندرہ ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ہربنس پور ہ، گرین ٹاؤن، ڈیفنس بی کی کاریں گلبرگ، نشتر کالونی، لیاقت آباد،نصیر آباد، فیصل ٹاؤ ن، گارڈن ٹاؤ ن، قلعہ گجر سنگھ سے شالیمار مغلپورہ، پرانی انارکلی، ڈیفنس اے،ڈیفنس بی،فیکٹری ایریا شمالی چھاؤ نی،مصطفی آباد، ہربنس پورہ، مناواں، باٹا پور، شمالی چھاؤ نی،باغبانپورہ،ہیر، نواں کوٹ،شیراکوٹ،سبزہ زار، گرین ٹاؤ ن،چوہنگ،ستوکتلا،نواب ٹاؤ ن، رائیونڈ سٹی، شاہدرہ، شفیق آباد، لوہاری، اسلام پورہ،نولکھا، لوئر مال، موچی گیٹ،شفیق آباد، ٹبی سٹی اسلام پورہ مناواں، راوی روڈ، ہنجروال کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔