شراب پی کر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر) ڈولفن سکواڈ نے تھانہ شیراکوٹ اور تھانہ ساندہ کی حدود میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیاپولیس نے ملزم فرید اور ملزم ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔