جناح ہسپتال لاہور کا مردہ خانہ لاوارث نعشوں سے بھر گیا

  جناح ہسپتال لاہور کا مردہ خانہ لاوارث نعشوں سے بھر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) جناح ہسپتال لاہور کا مردہ خانہ لاوارث نعشوں سے بھر گیا۔ جس کے باعث ہسپتال کے مردہ خانہ میں مزید نعشوں کو محفوظ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔ گزشتہ کئی کئی روز سے ہسپتال کے مردہ خانہ میں موجود نعشوں کے باعث ہسپتال میں تعفن پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں 15 نعشیں موجود ہیں جن میں سے 12 نعشیں ایسی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کو کئی بار ان نعشوں کو دفنانے کا کہہ چکی ہے مگر پولیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ 

مزید :

علاقائی -