مانگا منڈی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی 65سالہ دکاندار دم توڑ گیا، مزید 2زخمی 

مانگا منڈی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی 65سالہ دکاندار دم توڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)مانگا منڈی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی 65 سالہ دکاندار چار روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 7 نومبر کو دن دہاڑے بائی پاس کلمہ چوک مانگا منڈی میں تین نامعلوم ڈاکو سردار الیکٹرونکس کی دکان میں داخل ہو کر لوٹ مار کرنے لگے تو دکان کے مالک محمد حسین سندھو اور ملازم نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 65 سالہ محمد حسین سندھو شدید زخمی ہوگیا اور ڈاکوؤں کا 30 سالہ ساتھی بھی ان کی فائرنگ سے جس کا نام پولیس نے ابو بکر بتایا وہ بھی زخمی ہوگیا، محمد حسین سندھو کے فوت ہو جانے کی خبر پہنچی تو ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈکیتی کی تیسری واردات میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دو دکانداروں کو شدید زخمی کردیا سرکاری ہسپتال روڈ پر تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو سلیمان میڈیکل سٹور سے زبردستی ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے اسکے بعد ملتان روڈ نزد پٹرول پمپ کے ساتھ ملک چنن کی دکان میں داخل ہوکر تین لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر مزاحمت کرنے پر دکان مالک چنن کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر کے فرار،تیسری واردات میں تین روز قبل بائی پاس کلمہ چوک ملتان روڈ پر الیکٹرونکس سردار سنٹرکی دوکان پر دن دہاڑے اسلحہ سے مسلح ڈاکو داخل ہوکر لوٹ مار شروع کرکے مزاحمت کرنے پر دکان کے مالک محمد حسین سندھو کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا تاجر برادری معززین علاقہ شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید مذمت کرتے ہوے پولیس کے اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مانگا منڈی

مزید :

علاقائی -