حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،امداد حسین

حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،امداد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر و سابق رکن اسمبلی حاجی امداد حسین نے بجلی کی قیمتوں اضافے کو مسترد کرتے ہوے اسے فور طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے عوام پہلے ہی فاقوں پر مجبور کردینے والی مہنگائی اور بے روز گاری سے تنگ ہیں،اب ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب مہنگائی کا ایک مزید طوفان آئے گا، حکمرانوں نے مہنگائی اور بے روز گاری اور اپنی نالائقیوں کی وجہ سے قوم کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا ہے، پاکستان کے حکمران بھکاری دنیا بھر سے بھیک مانگ مانگ کر معیشت کو ٹریک پہ نہیں لاسکے،سلطنت عمرانیہ کا ہر چیلہ اور ان کے آقا شہریوں کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔


،ایک اناڑی ڈرائیو نے خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن ملک کو دوراہے پر لا کے کھڑا کردیا ہے،انہوں نے ملک کے لئے گراں قدر خدمات بھی انجام دی ہیں، عمران خان وزیر اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں،نالائق حکمرانوں کی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی،حکمرانوں کی ذہنیت آمرانہ ہو جائے تو جدوجہد شروع کر دیتے ہیں۔