انصاف اکیڈمی کو بہترین پلیٹ فارم بنائیں گے،مراد راس

انصاف اکیڈمی کو بہترین پلیٹ فارم بنائیں گے،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا انصاف اکیڈمی کے قیام کے حوالے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انصاف اکیڈمی کو ہر لخاظ سے ایک بہترین اور مکمل پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے اور بہت جلد طلبا اس آن لائن پلیٹ فارم سے مستفید ہو سکیں گے۔ مراد راس نے بتایا کہ انصاف اکیڈمی کے آن لائن قیام کا بنیادی مقصد سرکاری و نجی سکول کے بچوں کو ایک مفت تعلیمی پلیٹ فارم کی فراہمی ہے جس سے وہ والدین کی نگرانی میں فائدہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا مفت تربیت حاصل کر سکیں گے اور اس کے قیام سے ملک میں قائم نجی اکیڈمی کلچر کی بھی بڑے پیمانے پر نفی ہو گی، انصاف اکیڈمی کا آن لائن قیام محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے جدت اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر شروع کئے جانے والے منصوبوں میں سے ایک اہم منصوبہ ہے۔

  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویڑن کے عین مطابق ٹیکنالوجی کی مدد سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کیا جا رہا ہے۔ مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ دورِ حکومت میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی انقلابی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اجلاس میں مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور، سی ای او ڈاٹ اینڈ لائن ماہین ایڈم جی، و دیگر شریک تھے۔