مہنگائی نے معیشت کو خطرات سے دوچار کر دیا،شیخ عبدالمنان

مہنگائی نے معیشت کو خطرات سے دوچار کر دیا،شیخ عبدالمنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر تاجر رہنما شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ حکومت کے قابو سے باہر مہنگائی کے حالات نے ملکی معاشی استحکام کو شدید خطرات لاحق کردیئے ہیں۔  ایک ماہ میں وہ مہنگائی کی ہولناک شرح ہے جو ماضی میں سالوں پر محیط تھی۔ بحران زدہ حالات میں پٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافہ غریب مزدور کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنادے گا۔ کاروباری حلقوں میں بحران خسارے اور مشکلات کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے۔

  کاروبار بدترین حالات سے دوچار مہنگائی آسمانوں پر اور ہر ہفتے نئے ٹیکس اور مہنگائی میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی جارہی ہے ۔ مہنگائی کی بلندیوں کو چھوتی شرح ملک میں غربت اور بے روزگاری کو بے قابو کرنے کے خطرات لاحق کردیئے ہیں۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کم کرے۔ ملکی کاروباری حالات تاجر طبقوں کی معاشی استطاعت بھاری ٹیکسوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہی۔ حکومت ملک میں مہنگائی کی دن بدن عدم توازن کا شکار ہوتی ملکی معیشت کو فی الفور سبسڈیز دے کر گرنے سے بچائے۔ مسلسل غیریقینی پر مبنی کاروباری حالات ملکی معیشت کے خاموش قاتل ہیں۔ حکومت ملک میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر مقامی ٹیکسوں کا نفاذ ہنگامی حالات میں کم ترین سطح پر لے آئے۔ ملک میں مہنگائی کے طوفان کا رخ موڑنے کیلئے کاروباری مقامی معاشی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بزنس فرینڈلی حالات نہایت ناگزیر ہیں۔