واسا ورک چارج ملازمین تنخواہوں سے محروم،وائس چیئرمین برہم
لاہور (جنرل رپورٹر)واساکے ورک چارج ملازمین کو اکتوبر تک کی تنخواہیں ادا نہ کرنے کا انکشاف، ملازمین تنخواہوں کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہوگئے، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ٹو نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کر دیا۔وائس چیئرمین واسا نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پراظہار برہمی کرتے ہوئے تمام ڈائریکٹوریٹس کو ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں بھیجنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔وائس چیئرمین واساشیخ امتیاز محمود نے کہا کہ ورک چارج ملازمین کو تنخواہیں کی ادائیگی کا عمل یقینی بنایا جائے گااور ان کے گھروں کے چولہے بجھنے نہیں دیں گے۔