آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف  ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی 

آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف  ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت بغیرکارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔سماعت کے دوران آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نیمنظور کرلیا۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، ملزمان کے وکلاء نے استدعا کی کہ اسلام آباد بار کونسل کی ہڑتال ہے عدالت سماعت ملتوی کرے، جس پر عدالت نے بغیرکارروائی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔
 ذرداری 

مزید :

صفحہ آخر -