قتل مقاتلے کی دشمنیوں کو  ختم کرانے کا عمل جاری

   قتل مقاتلے کی دشمنیوں کو  ختم کرانے کا عمل جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس شہر کو امن و امان کا گہوارہ بنانے اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کی خاطر کوشاں ہے جس کے تحت شہر میں مختلف افراد کے مابین جاری دشمنیوں کو ختم کرانے کی خاطر خصوصی مہم شروع کیا گیا جس کے دوران اب تک پشاور پولیس نے تعدد خاندانوں کے مابین راضی نامہ کراتے ہوئے جاری دشمنیوں اور تلخیوں کو ختم کرا دیا ہے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کی ہدایت کی روشنی میں شروع کئے گئے مہم میں ابتدائی طور پر شہریوں کو قتل مقاتلے اور دیگر خاندانی رنجشوں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرنے کی خاطر کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جبکہ دوسرے فیز میں مختلف علاقوں میں جرگے منعقد کئے جار ہے ہیں جس کے دوران اب تک متعدد خاندانوں کو مزید اجڑنے سے بچا لیا گیا ہے اسی ضمن میں گزشتہ روز رورل ڈویژن پولیس نے تھانہ شاہ پورکے علاقہ میں ایک اور خطرناک دشمنی کو دوستی میں تبدیل کراتے ہوئے دونوں فریقین کو بغل گیر کرایا ایس ایچ او تھانہ شاہ پور ملنگ جان کی سربراہی میں ہونے والے جرگہ میں، علماء کرام اورجرگہ مشران نے شرکت کی، اس موقع پر دونوں فریقین نے آپس کی رنجش اور خفگی کو بھول کر آئندہ کے لئے پیار و محبت کے ساتھ رہنے کا عہد کیا، اس موقع پر دونوں فریقین سمیت دیگر شرکاء نے بھی پشاور پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور ملک و قوم کی سلامتی، منشیات کے خاتمے وغیرہ میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کایقین دلایا