معاون خصوصی برائے جیل خان جات شفیع اللہ خان کا اچانک سب جیل چارسدہ کا دورہ 

معاون خصوصی برائے جیل خان جات شفیع اللہ خان کا اچانک سب جیل چارسدہ کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         چارسدہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات شفیع اللہ خان کا اچانک سب جیل چارسدہ کا دورہ۔ معاون خصوصی قیدیوں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل معلو م کیے۔ جیل کے کچن، فارمیسی اور بارکوں میں قیدیوں کے سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔قیدیوں کی طرف سے وارڈن کے خلاف شکایات کے انبار۔انکوائری کا حکم۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان کے ہمراہ ہادی فارمیسی کے افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا ء کے معاون خصوصی شفیع اللہ خان نے اچانک چارسدہ سب جیل کا دورہ کیا۔معاون خصوصی نے جیل کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور قیدیوں سے گھل مل کر ان کے مشکلات معلوم کیے۔وزیر اعلیٰ نے جیل کچن میں قیدیوں کے کھانے کی تیاری کا جائزہ لیا اور روٹی کا وزن چیک کیا۔معاون خصوصی نے جیل فارمیسی کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے ادویات کا جائزہ لیا۔معاون خصوصی جیل خانہ جات شفیع اللہ خان نے جیل کے تمام بارکوں کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مشکلات معلوم کیے۔اس موقع پر بعض قیدیوں نے جیل وارڈن پر رشوت ستانی اورغیر انسانی سلوک کے الزامات لگا دیے جس پر معاون خصوصی نے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔معاون خصوصی نے جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ سے باز پرس کی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی شفیع اللہ خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت جیل اصلاحات لا رہی ہے جس سے جیل میں موجود قیدی مستفید ہو نگے اور جیل سے نکلنے کے بعد وہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزاریں گے۔انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر منشیات فروشی کے سدباب کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چارسدہ جیل کی توسیع کے لیے وہ آج وزیر اعلیٰ محمود خان سے بات کریں گے۔