شہر کے دور افتادہ علاقہ متنی میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ متنی ادیزئی میں سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران7 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار تمام ملزمان کا تعلق ادیزئی، متنی، سرہ خاورہ اور شیرکیرہ کے علاقوں سے ہے جو منشیات فروشی سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہیں، تمام ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو عددکلاشنکوف،4 عدد پستول، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس سمیت دو کلو گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق صدر ڈویژن پولیس نے گزشتہ شب شہر کے نواحی علاقہ متنی ادیزئی میں سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کارروائیاں کی ہیں، گزشتہ شب ہونے والی کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ متنی عمران خان منشیات فروشی سمیت مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان شاہسوار ولد عطاء خان، نور خان ولد میرم خان، خیال گل ولد رقاب گل، اسرار الدین ولد وزیر حسن، باچا وزیر، اسد خان پسران وزیر زادہ اور ملک داد نیک زادہ کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن قبضہ سے مجموعی طور پردو عددکلاشنکوف،4 عدد پستول، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور دوکلو گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے،گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے