اسلامک لائرز کا شہید محمد زادہ کے خاندان کو مفت قانونی مدد دینے کا اعلان
پشاور(نیوزرپورٹر)سلامک لائرز موومنٹ خیبر پختونخوا (آئی ایل ایم) نے ملاکنڈ میں شہید ہونے والے سماجی کارکن محمد زادہ کے خاندان کو مفت قانونی مدد دینے اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ مقتول کے ورثاء کو انصاف دلانے کے لیے آئی ایل ایم سپریم کورٹ تک مفت قانونی جنگ لڑے گی۔ اسلامک لائر موومنٹ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل زیارت خان ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ آئی ایل ایم واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس دکھ کی گڑھی میں متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور مقتول کے اعلی درجات کے لیے دعا گو ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت فوری طور پر واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کریں انہوں نے کہا کہ آئی ایل ایم عمزدہ خاندان کے ساتھ مفت قانونی جنگ لڑے گی اور اس حوالے انہوں نے درگئی بار کے آئی ایل ایم کے وکلاء کو ہدایات دی کہ تمام آئی ایل ایم کے ممبر وکلاء غمزدہ خاندان کی داد رسی کریں اور مفت قانونی جنگ لڑنے کے لیے اقدامات کریں واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے منشیات کے خلاف مہم چلانے والے سماجی کارکن محمد زادہ کو قتل کیا تھا جس کی سیاسی اور سماجی حلقوں نے شدید مذمت کی تھی اور حکومت سے واقعے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔