پیپلز ایس ایف اور پختون ایس ایف کا محمد زادہ کے قتل کیخلاف احتجاج
پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن سرحد یونیورسٹی نے ملاکند میں قتل ہونیوالے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ محمد زادہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے رینگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ محمد زادہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائیر کار وسیر کرینگے احتجاجی مظاہرے کی قیادت بابر فیاض خلیل پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر بابر فیاج سمیت دیگر عہدیداران نے کی جبکہ مظاہرے میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی اور محمد زادہ کو انصاف فراہم کرنے کیلئے نعرہ بازی کی ارو ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے رکھے جس پر قاتلوں کی گرفتاری کے نعرے درج تھے طلبہ نے رینگ روڈ کو تھوڑے وقت کیلئے بند کیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سماجی کارکن محمد زادہ نے کرپشن کیلئے اواز بلند کی جس پر اسکو بہمانہ طریقے سے قتل کیا گیا جبکہ قاتل ابھی تک گرفتارنہ ہو سکے جو قابل مذمت ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف انکوائیر ی کر کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے بصورت دیگر حتجاج کا دائر کار وسیع کرنے پر مجوبر ہونگے۔