پشاور جلسے کامیابی کا کریڈٹ ارباب جہانداد کو جاتا ہے، طیب جان
پشاور (سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی لیبر ونگ پشاور ریجن کے صدر طیب جان نے کہا ہے کہ پشاور جلسے کی کامیابی کا کریڈٹ ایم پی اے ارباب جہانداد خان کو جاتا ہے جلسے کا سب سے بڑا قافلہ پی کے 68 سے نکلا تھا جلسے کی کامیابی نے اپوزیشن کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور تحریک انصاف کا تھا ہے اور رہے گا جلسے کی تیاری تمام کارکنان نے بھرپور طریقے سے کی تھی بالخصوص پی کے 68 کے ورکرز نے ایم پی اے ارباب جہانداد پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ ثابت کر دیا کہ ارباب جہانداد کارکنان کی جان ہیں۔ طیب جان نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی نظر آرہی ہے عوام وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وزیراعلی محمود خان نے راشن کارڈ متعارف کراکر عوام کے دل جیت لئے تحریک انصاف عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے۔