اسلامیات میں غلطیوں کیخلاف کیس،عدالت کا ایک ہی نوعیت کی درخواستیں اکٹھی کرنیکی ہدایت

 اسلامیات میں غلطیوں کیخلاف کیس،عدالت کا ایک ہی نوعیت کی درخواستیں اکٹھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے تیسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں طباعت کی غلطیوں کیخلاف کیس میں ایک ہی نوعیت کی درخواستیں اکٹھی کرنے کی ہدایت کر دی،سرکاری وکیل نے استدعاکی کہ اسی نوعیت کا کیس دورکنی بنچ میں بھی زیر سماعت ہے،مناسب ہوگا یہ کیس بھی اسی بنچ میں بھجوادیں، فاضل جج نے کہا کہ دورکنی بنچ میں زیر سماعت کیس کی فائل کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے کہ یہ کیس سنگل بنچ یا 2 رکنی بنچ سنے گا،درخواست میں پنجاب حکومت، ایم ڈی پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے، درخواست گزارشبیر حسین کاموقف ہے کہ پنجاب کریکلم اینڈ ٹیسٹ بک بورڈ نے تیسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب شائع کی ہے،تیسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں دوئم کلمہ کے الفاظ حذف کر دیئے گئے،تیسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب غلطیوں کے باوجود مارکیٹ میں بے دریغ فروخت کی جا رہی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ دوسرے کلمہ کے حذف شدہ الفاظ کے ساتھ شائع کی گئی کتاب کو مارکیٹ سے واپس لیا جائے،تعلیمی کتاب میں دوسرے کلمے کی غلط اشاعت کرنے والوں کے خلاف کارروائی اورنصابی کتب میں دوئم کلمہ کی درست اشاعت کا حکم دیا جائے۔
اسلامیات، غلطیاں 

مزید :

صفحہ آخر -