داسو میں کھلی کچہری کا انعقاد

داسو میں کھلی کچہری کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈ کوارٹرز محمد عاصم عباسی کی زیر نگرانی کانفرنس روم پی۔ آر۔سی۔ ایس داسو میں ایکسپنڈڈکو رو نا، خسر ہ اور روبیلا جیسی موذی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے آگاہی کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔جس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگرمحکمو ں کے افسرا ن اور نمائندوں اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر داسو اور ڈاکٹر پیر زادہ نے ایکسپینڈڈ کو ر نا، خسرہ، روبیلا جیسی موذی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی اور متعلقہ سٹاف کے ساتھ تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ ایکسپنڈمہم کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے جبکہ خسرہ روبیلا مہم 15 نومبر 2021 سے شروع ہونے جا رہی ہے جو کہ 27 نومبر 2021 تک  جاری رہے گی۔آپ اپنے پیدائش سے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے اور9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ اورروبیلا ویکسین لگوا کر انہیں ان بیماریوں سے محفوظ کریں -اس سلسلے میں ہماری صحت محافظ ٹیم آپ کے گھر کے نزدیک عارضی ویکسین مرکز،سکول اور سرکاری صحت مراکز میں موجود ررہیں گی۔آپ کے چند قدم مستقبل کے معماروں پر ان بیماریوں کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کردیں گے۔شرکاء نے صحت محافظ ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دھانی کی۔