پوش رہائشی علاقہ گلبہار میں مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کرنیوالا گرفتار

  پوش رہائشی علاقہ گلبہار میں مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کرنیوالا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ گلبہار پولیس نے شہر کے پوش رہائشی علاقہ گلبہار اور آس پاس کے علاقوں میں مخصوص گاہک کو شراب اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے ملزم سمیت 5 کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں چرس اور شراب سپلائی کرنے والا بھی شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے 5 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس، 310  گرام آئس اور 8 بوتل شراب بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے دھندہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے پوش رہائشی علاقہ گلبہار اور اطراف کے علاقوں میں سرگرم منشیات اور شراب سپلائر ملزم کسی بھی وقت اپنے مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کی کوشش کرے گا جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبہار اشفاق خان نے قادر آباد نہر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار شخص کو روک کر تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے 8 بوتل شراب سمیت ایک کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور ہزاروں روپے دھندہ رقم بھی برآمد کر کے ملزم عثمان غنی ولد خان محمد کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مخصوص گاہک کو شراب اور دیگر منشیات سپلائی کا اعتراف کر تے ہوئے دیگر نیٹ ورک کی بھی نشاندہی کی ہے جس پر دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ملزم کے قبضہ سے منشیات اور شراب سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اسی طرح پشاور پولیس نے تھانہ ٹاون، تھانہ سربند، تھانہ متھرا اور تھانہ چمکنی کی حدود میں کاروائیاں کی ہے جس کے دوران 4 ملزمان عمر باچہ،جاوید،فیاض اور طاہر کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 310 گرام آئس اور ساڑھے چار کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے