تاریخ کی بدترین حکومت عوام پر مسلط ہے،نجم الد

  تاریخ کی بدترین حکومت عوام پر مسلط ہے،نجم الد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (رحیم خان) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی تاریخ میں بدترین ناکام حکومت ہے جس نے غریب عوام کا جینا حرام کرکے لوگوں کی منہ سے نوالہ چھین لیا ہے پہلے مہنے یا دوماہ  بعد قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوتاتھا موجودہ حکومت میں 24گھنٹے  کی اندردو دفعہ پٹرول  بجلی  گیس اور خوراکی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے عوام کی زندگی میں تبدیلی لانے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کرکے اج عوام بھوکے سونے پر مجبور ہے اور خود شاہانہ طرز زندگی گزارہے ہیں  جبکہ دعویٰ مدینہ ریاست بنانے کی جاتی ہے عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیکر اس ظالم حکمران سے چھٹکارا حاصل کریں ائندہ دور بلاول بھٹو زرداری کے قیادت میں پی پی پی کا ہے عوامی تبدیلی لانے والے خود تبدیل ہوکر اس وقت ڈالر اسمان سے بات کرتے ہیں حکمران بتائے اج تک انہوں نے غریب عوام کیلئے کیا کیا ہے مافیاں کو تو خود حکومت نے مضبوط سے مضبوط تر بنادی ان خیالات کااظہار انہوں نے مٹہ میں مہنگائی کی خلاف ایک بڑے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے ممر صوبائی اسمبلی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان افریدی محمد شاہی خان عرفان چٹان  انورزمان خان ڈاکٹر امجد سید اکبر خان قمر زمان خان اقبال حسین بالے ملک نواز ش علی خان فاروق علی سیمع اللہ خان شمشیر علی خان ایڈوکیٹ اور دیگر افراد نے بھی خطاب کی جبکہ جلسے میں پی پی پی کے سینئر رہنماء اور سابق صوبائی وزیر دوست محمد خان بخت بیدار خان اور دیگر قائدین نے موجود تھے جلسے میں بڑے تعداد میں لوگوں اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی صوبائی صدر نجم الدین خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ جو ظلم ملک وقوم کیساتھ موجودہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکومت نے کیا اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو انکی  حقوق انکی دہلیز پر دینے کا نعرہ لگانے والے حکومت نے غریب عوام سے جینے کاحق چھین لیا ہے اور عوام اس وقت خودکشیوں پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبے میں اس وقت حکومتی رٹ کی کوئی نام موجود نہیں اور تمام حکومتی احکامات اس وقت صرف اور صرف زبانی جمع خرچ اور کاغذی کاروائیوں تک محدودہیں انہوں نے کہا کہ اگر ایک طرف موجودہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکومت نے مہنگائی کی وجہ سے ملک میں عوام کا جینا حرام کیا ہے تو دوسرے طرف ملک وقوم کو مکمل طور پر ائی ایم ایف اور بیرونی قرضوں تلے دب کر ملک پر قرضوں کی بوجھ  میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے اس وقت وطن عزیز اپنے ان دوست ممالک سے بھی محروم ہوگئی ہے جس نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا تھا انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب مزید غریب عوام پر ظلم نہیں ہونے دینگے اور موجودہ حکومت کی خاتمے تک عوام کیساتھ ملکر احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ پی پی پی غریب عوام کی پارٹی ہے اور انشاء اللہ پہلے کی طرح ائندہ بھی غریب عوام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جلسے میں صوبائی صدر کو روایتی چادر اور پکول پہنادی گئی جلسے میں کثیر تعداد میں پی ٹی ائی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے لوگوں نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کی جن کو پارٹی کے صوبائی صدر اور دیگر مہمانوں پارٹی کی ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی